ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،تین ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

 
0
254

ڈیرہ اسماعیل خان 1مئی(ٹی این ایس )ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ظفر آباد کالونی ،کوٹلہ سیدان اور گلشن حارث سٹی میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کرلئے ،کرایہ داری کے کوائف درج نہ ہونے پر دو کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلیئے گئے ،ظفرآباد کالونی میں شادی کے موقع پر اونچی آواز میں ساؤنڈ کے استعمال پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ٹاؤن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن حافظ محمد عدنان کی قیادت میں ظفرآباد کالونی ،کوٹلہ سیدان ناکہ بندی ،گلشن حارث سٹی سمیت دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک پستول ،آدھاکلو کے قریب چرس،درجنوں کارتوس برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کرلیئے،کرایہ داری کے کوائف درج نہ ہونے پر دو کرایہ داروں وسیم عباس اور امین اللہ کو گرفتار کرلیا ،اسی طرح ظفر آباد کالونی میں شادی کے موقع پر اونچی آواز میں ساؤنڈ کے استعمال پر طاہر گنڈہ پور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔