ڈیرہ اسماعیل خان ،پلاٹ کے تنازعہ دو گروپوں میں اینٹوں کی لڑائی ،چار افراد زخمی

 
0
317

ڈیرہ اسماعیل خان 1مئی(ٹی این ایس )پلاٹ کے تنازعہ پر ہتھالہ میں دو گروپوں میں اینٹوں کی لڑائی میں چار افراد زخمی ہوگئے ،الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کے علاقہ ہتھالہ میں پلاٹ کے تنازعے پر گورنمنٹ گرلز سکول کے قریب دو گروپوں میں اینٹوں سے لڑائی چھڑ گئی جس سے خضر حیات اور فضل الرحمان سمیت چار افراد دونوں اطراف سے زخمی ہوگئے ،کلاچی پولیس نے دونوں گروپوں کے بیس افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں۔