ساہیوال،16سالہ لڑ کی نے گھریلو مسئلہ پر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی

 
0
249

ساہیوال1مئی(ٹی این ایس ) نواحی چک 42/EBمیں 16سالہ لڑ کی ساجدہ نے گھریلو مسئلہ پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد ماین کی بیٹی سا جدہ کو گھریلو کام کاج میں والدہ کا ہاتھ بٹانے کا کہنے پر جھگڑا ہو گیا اور والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر دلبر داشتہ ہو کر ساجدہ نے گھر میں پڑی زہریلی کیڑے مار سپرے پی لی جس سے بے ہوش ہو کر گر پڑی ۔جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دم توڑ گئی۔