کراچی کا امن قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کا ثمر ہے، سہیل انور سیال

 
0
446

کراچی مئی 2(ٹی این ایس)سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہاہے کہ کراچی کاامن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کاثمر ہے ،اللہ اس ملک کودشمنوں سے محفوظ اور قائم و دائم رکھے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال گزشتہ شب فیضان مدینہ پہنچے جہاں انہوں نے شب برات کی محفل میں شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج بابرکت اور فضیلت والی رات ہے اور شب برات کے حوالے سے سیکیورٹی کے 6ہزار سے زائد جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے ملک کیلئے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ یہ ملک دشمنوں سے محفوظ اور قائم و دائم رکھے ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل صوبے میں فروقہ وارنہ ہم آہنگی کو فروغ دینگے،ہررینج کی سطع پر رمضان کا کنٹی جینسی پلان بناں گا،کراچی کاامن قانون نافذ کرنے والے ادروں کی قربانیوں کاثمر ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ موجودتھے۔