کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 
0
402

کراچی مئی 3(ٹی این ایس)کراچی میں سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کر دی۔جس کے بعد پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی مسروقہ موبائل اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔