چاول کی قومی برآمدات میں69.19فیصداضافہ

 
0
357

مارچ کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 232.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات
کراچی مئی 3(ٹی این ایس)رواں مالی سال کے دوران 2017-18کے دوران مارچ میں مارچ2018 کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں69.19فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال 2017-18ء میں مارچ کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 232.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2017 کے دوران چاول کی برآمدات سے 137.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2017 کے مقابلہ میں مارچ 2018 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 95.2 ملین ڈالر یعنی 69 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔