70سالہ تاریخ میں پارلیمنٹ کا ایسا حال نہیں دیکھا ،ْخورشید شاہ

 
0
466

اسلام آباد مئی 3(ٹی این ایس) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 70 سال کی تاریخ میں پارلیمنٹ کا ایسا حال نہیں دیکھا۔۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر خزانہ کی تقریر سے غریب کا پیٹ بھر گیا ،ْ بجٹ کے بعد اب غریب آدمی کو کھانا کھانے کی ضرورت نہیں، حکومت نے غریب عوام پر ٹیکس کی بھرمار کردی ہے ،ْسستی روٹی اچھا منصوبہ تھا ،ْالیکشن جیتنے کے بعد کیوں بند کردیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ الیکشن میں جائیں گے تو ایک دوسرے کو ایسی سنائیں گے، توبہ نعوذ بااللہ، کبھی تو ہمیں بیٹھنا پڑیگا ،ْ اسپیکر ان سب مسائل کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ آج اراکین کی حاضری دیکھ کر پارلیمنٹ کی بالادستی نظر آرہی ہے ،ْ70سال کی تاریخ میں پارلیمنٹ کا ایسا حال نہیں دیکھا۔۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست گندی نہیں، گندے لوگ سیاست کو گندا کرتے ہیں، بعض لوگوں نے سیاست اور سیاست دان کو گندا کردیا ہے، اب بچے اور بیوی بھی کہتے ہیں کہ سیاست گندا کام ہے چھوڑ دیں۔