ایران اورالجزائر پر پولیسارکی مددکاالزام،عرب لیگ کا مراکش سے اظہاریکجہتی

 
0
317

ریاض مئی 3(ٹی این ایس)عرب لیگ نے ایران اورالجزائر کی جانب سے علیحدگی پسند تنظیم کی معاونت پر مراکش کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مراکش میں ایران کی مجرمانہ مداخلت انتہائی خطرناک ہے۔ عرب لیگ ایران کی مراکش میں پولیساریو فرنٹ کی مدد کی شدید مذمت اور اسے مراکش کی قومی سلامتی کے خلاف خطرناک سازش سے تعبیر کرتی ہے۔عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی نے کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کیشہر الظہران میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں بھی ایران کی عرب ممالک کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیاتھا۔