دھمکیاں مْسترد، امریکی ہوش کے ناخْن لیں، ایران

 
0
333

امریکا خدائی کا دعویٰ کرنے والی شہنشاہتوں کے انجام کو نہ بھولے،جواد ظریف
تہران24جولائی(ٹی این ایس)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی حکام کی طرف سے بار بار سنگین نتائج کی دھمکیوں کومسترد کرتے ہوئے امریکیوں کوہوش کے ناخن لینے کامشورہ دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران کے لیے کوئی نئی پریشانی والی بات نہیں۔

ہم نے ہزاروں برسوں پر مشتمل شہشاہتیں گرتی دیکھیں۔ ایک شہنشاہیت ہمارے دور کی ہے جو ایک نہیں بلکہ کئی ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ اسے بھی اپنے بدتر انجام سے محتاط رہنا چاہیے کیونکہ زمین پر خدائی کا دعویٰ کرنے والے بڑے بڑے طاقت ور بھی عبرت نام انجام سے دوچار ہوئے‘۔ ان کا اشارہ واضح طورپر امریکا کی جانب تھا۔قبل ازیں امریکی صدر نے ٹوئٹرپر ایک بیان میں ایرانی صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر تم نے امریکا کو دوبارہ دھمکی دی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوبھی درمیان میں کود پڑے اور کہا کہ ایران کو دھمکیوں پر ایسا عبرت ناک سبق سکھائیں گے جس کا تاریخ میں تصور نہیں کیا جا سکتا۔