اسلام آباد کے مختلف حلقوں میں پولنگ عملے کے لئےناقص انتظامات، اہلکار شدید مشکلات کا شکار

 
0
413

خواتین عملے کے لئے نہ بیٹھنے کی جگہ اور نہ ہی واش روم کی سہولت موجود ہے

اسلام آباد جولائی 24(ٹی این ایس) اسلام آباد کے مختلف حلقوں میں پولنگ عملے کے لئےناقص انتظامات، اہلکار شدید مشکلات کا شکار، ناقص انتظامات پر خواتین پولنگ عملے نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تین حلقوں میں پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل اور انتخابات کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایف ایٹ بوائز سکول پولنگ اسٹیشن میں خواتین عملے کے لئے بیٹھنے کی مناسب جگہ موجود نہیں ہے جبکہ واش روم کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے۔ ڈیوٹی کے لئے صبح آٹھ بجے آئی خواتین اہلکاروں کیلئے پینے کے پانی تک کا انتظام نہیں کیا گیاہے۔خواتین پریذائیڈنگ آفیسرز کا کہنا ہے کہ ہم صبح آٹھ بجے سے یہاں ہیں،ابھی تک نہ گاڑی کاپتہ چل رہا ہے اور نا پینے کے لئے پانی دستیاب ہے، ہم شدید گرمی میں درختوں کے نیچےبیٹھنے پر مجبور ہیں۔اگر یہی صورتحال رہی تو ہمارے لئے اپنے فرائض ادا کرنا مشکل ہوجائے گا۔