قطرٹیکسوں میں چھوٹ کی بدولت پاکستانی کمپنیوں کے لیے پرکشش مرکز قرار

 
0
282

دوحہ مئی 3(ٹی این ایس)قطرنے ٹیکسوں میں چھوٹ کی بدولت پاکستانی کمپنیوں کے لیے اپنے ملک کو پرکشش مرکز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ تعلقات کو قطر میں ایسی غیر ملکی کمپنیاں لانے کے واسطے استعمال کرے گا جو سرمایہ کاری کی تلاش میں ہیں جبکہ قطر کی جانب سے اعلانیہ اور سرکاری طور پر یہ تسلیم کر لیا گیا ہے کہ ایران، عراق اور ترکی کے ساتھ اس کے گہرے تعلقات ہیں۔ قطر کا موقف ہے کہمیڈیارپورٹس کے مطابق قطر مالیاتی مرکز کے چیف ایگزیکٹو یوسف الجیدہ نے انٹرویو میں بتایا کہ لوجسٹک خدمات، سیاسی حلیفوں اور ٹیکس کسے متعلق معاہدوں کی بدولت قطر اب ایران، ترکی، عراق، سلطنت عْمان، کویت اور پاکستان کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک پْر کشش مرکز بن گیا۔ الجیدہ کا کہنا تھا کہ قطر مالیاتی مرکز اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نئے شراکت داروں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور انہیں بائیکاٹ کے بعد قطر میں اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ الجیدہ کے مطابق قطر مالیاتی مرکز کی اس بات پر توجہ مرکوز ہے کہ مقامی سیکٹر کو ترقی دے کر علاقائی مالیاتی مرکز بنا دیا جائے۔