آزادجمو ں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،  غور اور منظوری کے لئے کئی قوانین کے مسودے پیش کئے گئے

 
0
609

مظفرآباد، مئی  04 (ٹی این ایس): آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر قانون چوہدری جاوید اختر نے بدھ کے روز آزادجمو ں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس آزاد جموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2018آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن ( ترمیمی ) ایکٹ2017، آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو ( پانچویں ترمیم) ایکٹ2017دی انڈو منٹ فنڈ برائے شہداء جموں وکشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار افراد ایکٹ2018 کے مسودات پیش کیے جو کہ مجلس منتخبہ اورمجلس قائمہ کے سپر د کر دیے گئے جبکہ آزاد جموں وکشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ ایکٹ2018کا مسودہ قواعد میں نر می دیتے ہوئے زیر غور لانے کی منظور ی دی تھی اور بعد ازاں اسے منظور کر لیا گیا۔