حیدر آباد: تھانہ ٹنڈو یوسف پولیس کی بڑی کاروائی:دہشتگرد کو  موٹر سائیکل میں نصب بم سمیت گرفتار کر لیا

 
0
295

حیدرآباد، مئی  04 (ٹی این ایس):   تھانہ ٹنڈو یوسف میں پولیس نے  کاروائی  کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو  موٹر سائیکل میں نصب بم سمیت گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس نے اس کا تعاقب کیا تو وہ موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگنے لگا تاہم پولیس نے اسے دھر لیا ۔ پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر دھماکہ خیز مواد نصب ہےپولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکوڈ طلب کر لیا جس نے آکر موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔ دیسی ساختہ بم گھی کے ڈبے میں تیار کیا گیا تھا جس کا وزن پانچ کلو ہےدہشتگرد کی شناخت سعید کے طور ہوئی ہے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔