لسبیلہ ممبرقومی اسمبلی جام کمال خان عالیانی نے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا

 
0
514

لسبیلہ،مئی 04(ٹی این ایس):سابق وفاقی وزیرمملکت ممبرقومی اسمبلی نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی نے اپنے وعدے کوعملی جامہ پہنادیاتفصیلات کے مطابق یونین کونسل کھرکھیڑہ کےمختلف گوٹھوں کوپینے کے پانی کی سپلای کے لیےواٹربورکاافتتاح علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہردوڑگئ نواب آف لسبیلہ جام کمال خان کے جاری کردہ احکامات پرعملدر آمدکرتے ہوے ان کے سابق منسٹری سے تعلق رکھنے والے ادارے  OGDCL کے فنڈسے یونین کونسل کھرکھیڑہ کے گوٹھ احمدسپاہی سور.گوٹھ علو بلوچ رانہ بھٹ،عبداللہ سوری گوٹھ،حاجی غلام حسین سور گوٹھ،مزارگوٹھ،محلہ مبارک ودیگر گوٹھوں کے لیے پینے کے پانی کی سپلائ کے لیے واٹر سپلائ بورکے کام کاافتتاح کردیا.اس موقع پرمختلف گوٹھوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجودتھے انہوں نے محسن لسبیلہ کے اس اقدام کوبے حد سراہااورخوشی کااظہارکرتے ہوے خیالات کااظہارکیاکہ نواب آف لسبیلہ کی خدمات قابل تعریف ہیں اس موقع پرادارہ او.جی.ڈی.سی.ایل کے انجینئر عامرملک.انرجی کمپنی کے انجینئرتابش.ذوالفقارعلی.جبکہ جام گروپ کے رہنماؤں حبیب اللہ انگاریہ.عالم سور.کونسلرمحمدعلی میروانی. میرساجدعلی جاموٹ.امیرعلی انگاریہ.وڈیرہ ابراہیم انگاریہ. محمدایوب سور.یوسف سور. نوازسور.محمدشریف سور. یعقوب سور.حسن سور. رسول بخش انگاریہ.غلام نبی چنال.غلام قادر.زاہدانگاریہ نثارسور.محمداکبربزنجو.شفیع بزنجو.واحدانگاریہ.داد رحیم سرمستانی سمیت کثیرتعدادمیں لوگ موجودتھے