چین میں تیز ہواؤں کے جھکڑ،بلند وبالا عمارت کی چھت اڑ گئی 

 
0
450

بیجنگ5مئی(ٹی این ایس )موسم کی خرابی اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔ چین میں ایسے ہی مناظر اْس وقت دیکھنے کو ملے جب ایک عمارت کی چھت اْڑ گئی۔چینی میڈیا کے مطابق چین میں کئی میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث بلندو و بالا عمارت کی چھت اْکھڑ کر اْڑتی ہوئی سڑک پر آگری۔حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔