ساہیوال،پولیس نے نہر نو ایل سے 35سالہ ایک نوجوان کی لاش بر آمد کر لی 

 
0
436

ساہیوال5مئی (ٹی این ایس) پولیس غلہ منڈی نے چک 87/9Lکے قریب نہر نو ایل سے 35سالہ ایک نوجوان کی لاش بر آمد کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نہر نو ایل میں ایک پینتیس سالہ نوجوان کی لاش راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے بر آمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے ۔تاہم نوجوان کی موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا ۔نوجوان کی موت قتل یا نہر میں ڈوبنے سے ہوئی ہے معمہ حل نہیں ہو سکا متوفی کے ورثاء کا سراغ نہیں چل سکا۔