ساہیوال،ڈاکو جہاز گراؤنڈ کے دوکاندار محمد ابرارسے نقدی 58ہزار روپے اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار 

 
0
28621

ساہیوال5مئی (ٹی این ایس) جہاز گراؤنڈ کے ایک دوکاندار محمد ابرار کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ڈاکو نقدی 58ہزار روپے اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق محمد ابرار دوکاندار شہر سے واپس اپنی مو ٹر سائیکل نمبر 140/5200۔ایس ایل این پر جا رہے تھے کہ راستہ میں پستول دکھا کر دو ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر 58ہزار روپے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ 392اور397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ڈاکوؤ ں کا سراغ نہیں چل سکا۔