ترقی یافتہ قوموں کے پاس عمران خان ہوتا تو وہ کبھی بھی ترقی نہ کر سکتیں ، احسن اقبال

 
0
402

نارووال ،مئی 05(ٹی این ایس):وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومیں جھوٹے نعرے لگانے سے ترقی نہیں کرتیں، ترقی یافتہ قوموں کے پاس عمران خان ہوتا تو ترقی نہ ہوتی، سڑکیں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے ملاتی ہیں، پاکستان دنیا کی تیز تر ترقی کرتی معیشتوں میں شامل ہو گیا، تبدیلی عمل سے آتی ہے، کنٹینرز پر چڑھ کر تقریریں کرنے سے نہیں، پنجاب میں شہباز شریف نے 11ماہ میں میٹرو بنا دی، سی پیک کے خلاف ہمارے دشمنوں نے کروڑوں روپے لگا دیئے،، انتقامی کاروائیاں اور سازشیں راستہ نہیں روک سکتیں،، عمران خان نے آج تک ایک دن بلدیاتی یا صوبائی ادارہ نہیں چلایا، جس چیز کاتجربہ نہیں آپ اس کھیل کو نہ کھیلیں، خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرو بس کیلئے پورے پشاور کو کھنڈر بنا دیا، پاکستان میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبے پر نواز شریف کی سخت تختی لگی ہے۔

ہفتہ کو احسن اقبال نے نارووال، لاہور اور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وعدے نہیں عمل کرتی ہے،وزیراعظم نے مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی ایجنڈے پر کام جاری رکھا، وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے منشور پر عملدرآمد کیا، شاہد خاقان عباسی نے مختصر مدت میں ایل این جی ٹرمینل مکمل کرائے، توانائی میں خود کفالت پر نارووال کے عوام نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا، رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی ایجنڈے پر کام جاری رکھا، مسلم لیگ(ن) نے انتخابی منشور پر عملدرآمد کر کے دکھایا، ہر شہری جانتا ہے کہ 2013 اور 2018 کے پاکستان میں واضح فرق ہے، اگلے الیکشن میں عوام ترقی کی سیاست کو ووٹ دیںگے، الیکشن میں عوام پالیسیوں کے تسلسل کو ووٹ دیں گے، قومیں جھوٹے نعرے لگانے سے ترقی نہیں کرتیں، ترقی یافتہ قوموں کے پاس عمران خان ہوتا تو ترقی نہ ہوتی، سڑکوں کے بغیر علاقے پسماندہ رہ جاتے ہیں، سڑکیں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے ملاتی ہیں، بیلٹ اینڈ روڈزاقدام میں دنیا کی 70اقوام شامل ہیں، سڑکوں کے خلاف لیکچر وہ دے رہے ہیں جو خود یہ کر نہیں سکتے، نواز شریف نے سڑک کی اہمیت کو سمجھا،20کروڑ عوام کا ملک ناتجربہ کار کے سپرد نہیں کیا جا سکتا، خیبرپختونخوا4سال میں میٹرو کا جنگلہ نہیں بنا سکی، پنجاب میں شہباز شریف نے 11ماہ میں میٹرو بنا دی،ملک بھر میں 1700کلومیٹر موٹرویز بن رہی ہیں، اگلے سال تک ملک بھر میں 2200کلومیٹر موٹرویز ہوں گی، 10ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی جا چکی ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار اور طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ملکی معاشی ترقی 3سے بڑھ کر 6فیصد ہو چکی ہے، پاکستان دنیا کی تیز تر ترقی کرتی معیشتوں میں شامل ہو گیا، تبدیلی عمل سے آتی ہے، کنٹینرز پر چڑھ کر تقریریں کرنے سے نہیں، پنجاب میں شہباز شریف نے 11ماہ میں میٹرو بنا دی، ہم ملک اور خطے میں امن چاہتے ہیں، دہشت گردی، جہالت اور غربت کے خاتمے کیلئے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا، سی پیک کے خلاف ہمارے دشمنوں نے کروڑوں روپے لگا دیئے، ہمارے دشمن چاتے ہیں ہم اقتصادی طور پر کریش لے جائیں، انتقامی کاروائیاں اور سازشیں راستہ نہیں روک سکتیں، عمران خان کرکٹ پر تبصرہ کر سکتے ہیں اچھے کوچ بھی ہو سکتے ہیں، عمران خان نے آج تک ایک دن بلدیاتی یا صوبائی ادارہ نہیں چلایا، جس چیز کاتجربہ نہیں آپ اس کھیل کو نہ کھیلیں، خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرو بس کیلئے پورے پشاور کو کھنڈر بنا دیا، پاکستان میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبے پر نواز شریف کی تختی لگی ہے۔