سونم کپور اور آنند آہوجا کو قریب لانے والی خاتون موضوع بحث بن گئیں

 
0
516

6مئی(ٹی ااین ایس ): بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے تاہم بھارتی میڈیا میں اداکارہ اور ان کے ہونے والے شوہر آنند آہوجا کی ملاقات کرانے والی شخصیت موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونم کپور کی آنند آہوجا سے ملاقات ان کی ایک قریبی دوست پرنیا قریشی کے ذریعے ہوئی تھی جو آنند آہوجا کی بھی بہترین اور قریبی دوست ہیں۔پرنیا قریشی سونم کپور کی دوست سے قبل ان کی فیشن اسٹائلسٹ تھیں اور آنند آہوجا کے فیشن لائن بزنس سے منسلک تھیں۔پرنیا قریشی نے پہلی مرتبہ سونم اور آنند کی ملاقات 2014 میں کرائی جس کے بعد سے ہی آنند آہوجا سونم کے اسیر ہوگئے اور انہوں نے ملاقات کے بعد ایک ہی ماہ میں اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کی۔واضح رہے کہ پرنیا قریشی نے بطور اداکارہ بھی کام کیا لیکن وہ فلم نگری میں اپنے قدم نہ جماسکیں۔انہوں نے ایک فلم ’جانثار‘ کی تھی جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی معروف اداکار عمران عباس نے کام کیا تھا۔