سرگودھا مئی 9(ٹی این ایس)سرگودھا ریجن کے نواحی علاقہ گوہر والا بھکر میں نوجوان نے کلہاڑی کے وار سے شادی شدہ بہن کو قتل کرڈالا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ ایک عرصہ سے روٹھ کر میکے رہ رہی تھی بھائی نے گھر بھیجنا چاہا تو انکاری ہو گئی۔نوجوان ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منکیرہ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔












