سرگودھا میں خاتون نے ساتھیوں کے ہمراہ شیر خوار بچے کو اغواء کر لیا

 
0
267

سرگودھامئی 9(ٹی این ایس) سرگودھا میں خاتون نے ساتھیوں کے ہمراہ شیر خوار بچے کو اغواء کر لیا۔پولیس نے مغوی کو برآمد کر کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ لکسیاں کے گاوں جلہ مخدوم میں نیاز احمد کے شیر خوار بچے کو اٹھا لیا گیا۔پولیس تھانہ لکسیاں نے خاتون سمیت ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کع برامد کر لیا۔اور مغوی بچے کے باپ نیاز علی کی رپورٹ پر مسمات بھاگ بھری،اس کے شوہر اصغر علی اور ذوالفقار علی کے خلاف زیر دفعہ 365 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔