لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی سی ایل ملازمین کو الاؤنس نہ دینے پر جنرل منیجر کو نوٹس

 
0
369

لاہور مئی 9(ٹی این ایس)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو الاؤنس نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر جنرل منیجر پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد آمین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد امین وغیرہ طویل عرصے سے محکمہ پی ٹی سی ایل میں ملازمت کر رہے ہیں، محکمہ کی جانب سے ملازمین کے پے سکیل اور الاؤنس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایاں کہ ملازمین کو پے سکیل اور الاؤنس نہ دینا قانوں کی خلاف ورزی ہے، محکمہ ملازمین کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پے سکیل برھانے اور الاؤنس میں اضافہ کا حکم دے۔ عدالت نے جنرل منیجر پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔