فیصل آباد، طارق آباد میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد‘علاقہ میں خوف و ہراس 

 
0
288

فیصل آباد9مئی (ٹی این ایس) طارق آباد میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد‘علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نامعلوم نعشیں ملنے کا سلسلہ رک نہ سکا ‘آج صبح طارق آباد میں پچیس سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ‘ورثاء کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں ‘تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کامیابی نہیں مل سکی ‘مرنے والے شخص کی نعش کومارچری یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔