پنجاب حکومت نے تین افسران کو گریڈ 20،پانچ کو گریڈ 19میں ریگولر ترقی دیدی 

 
0
811

لاہور مئی 10(ٹی این ایس):پنجاب حکومت نے تین افسران کو گریڈ 20اور پانچ افسران کو گریڈ 19میں ریگولر ترقی دیدی ۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پرموشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا جس میں آصف اقبال ،گلزار احمد اور ضیاء اللہ ملک کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی جبکہ پانچ پی سی ایس افسران کو گریڈ 19میں ریگولر ترقی دیدی گئی جن میں ثاقب علی ، ریاض احمدشاد،محمد رفیق ، خادم حسین جیلانی اور امیر بخش شامل ہیں۔