ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پولیو کے خاتمے کی چلنے والی مہم کی نگرانی کے لیئے مختلف علاقوں کا  دورہ

 
0
659

 

سجاول،10 مئی(ٹی این ایس ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار ریاض حسین لغاری نے پولیو کے خاتمے کے لیئے چلنے والی مہم کی نگرانی کے لیئے  مختلف علاقوں میں دورے کیئے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی محنتوں کو سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیو ٹیموں کی محنت کا نتیجہ ہے کے پوری ملک میں پولیو کیسز میں واضع کمی آئی ہے۔  انہوں نے کہا کے وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک پولیو فری ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا کے پولیو مہم میں سب سے زیادہ محنت ویکسینیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہے جو دوردراز علائقوں میں کڑی دھوپ میں کام کرتے ہیں۔