وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور کا ہاتھ چوم کر پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام کا استقبال

 
0
479

پشاوراگست 28(ٹی این ایس) حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا, اس سلسلے میں حجاج کرام کی پہلی پرواز کے ذریعے 252 حجاج کرام کو سعودی ایئر لائن کے ذریعہ باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور پہنچایا گیاجہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمورڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے اُن کا استقبال کیا اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہناکرحج کی مبارک باد دی۔
س موقع پر جائنٹ سیکرٹری مذہی اُمور اور ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔۔ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے حجاج کرام کے ہاتھ چوم کر انہیں فریضہ حج ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی،اور تمام حجاج کو پھول بھی پیش کیے جب کہ ان کے مسائل بھی سنے،،ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے جس انداز سے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔