تنگوانی، مئی 10(ٹی این ایس): کندھ کوٹ درانی مھر تھانے کی حدود، کچے والے علاقے میں ڈاکوؤں کے خاتمے اور گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرس کا چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہا۔ایس ایس پی بشیر احمد بروھی کی قیادت میں آدم ٹبو میں آپریشن جاری رہا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی بشیراحمدبروھی نے بتایا کہ پولیس اور ہتھیار بند ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے جو بدنام ڈاکو نواب جاگیرانی کے گھر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے پولیس فائٹر فورس اور رینجرس کے نوجوان مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن میں 10 اے پی سی، 12 بکتر بند گاڑیوں اور ایک ہزار پولیس اہلکار اور رینجرس کے نوجوان حصہلے رہے ہیں۔ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں جنکو اپنے ساتھی ڈاکو گھنے جھنگل میں لے گئے، پولیس اور رینجرس نے ڈاکوؤں کا چاروں اطراف سے محاصرہ کر لیا ہے آخری ڈاکو کی گرفتاری اور خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا اور انشاء اللہ بھت ہی جلد تمام ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے کچے کے علاقے کو صاف کردینگے۔