کندھ کوٹ میں غریب مزدور کی تھیلیسیمیا کے شکار دو معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے امداد کے لئے  فریاد

 
0
457

تنگوانی، مئی 10(ٹی این ایس):  کندھکوٹ کے غریب آباد محلّہ کے رہائشی راجا شیخ نےاپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے امداد کے لئے فریاد کی ۔اس موقع پر راجا شیخ نے میڈیا کو بتایہ کہ میرے دو بچے7 سالہ معصوم علی عباس اور 2 سالہ فیضان جو تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں جن کے علاج کے لئے  میرے پاس وسائل نہیں ہیں۔

لاچار والد کا کہنا تھا کہ  علاج نہ کرانے کے باعث پہلے بھی میرا معصوم بچہ فوت گیا ہے بچوں کا بیرون ملک علاج کیلئے 50 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ بتایا جارہا ہے جو میں ادا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اعلیٰ عملداروں سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے علاج کیلئے اس کہ مالی مدد کی جائے کہ ان  کی زندگی کا سوال ہے ۔