ایبٹ آباد نتھیا گلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق 

 
0
504

حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ٗجاں بحق ہونے والوں میں غلام مرتضیٰ ٗ ان کی اہلیہ اور زبیدہ بی بی شامل 
ایبٹ آباد مئی 11(ٹی این ایس) ایبٹ آباد نتھیا گلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جان لیوا حادثہ ایبٹ آباد ٗ نتھیا گلی روڈ پر پیش آیا جس میں کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں شوہر اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور نے خرابی کے باعث گاڑی کو سڑک کنارے روکا لیکن انجن بند نہیں کیا اور جیسے ہی اس نے خرابی دور کی، گاڑی پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ڈرائیور کی غفلت کے باعث غلام مرتضیٰ، ان کی اہلیہ ذخیرا بی بی اور زبیدہ بی بی جاں بحق ہوئیں۔بعد ازاں ریسکیو 1122 سروس کے اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے لاشیں نکالیں۔