کینیا کے ڈیم میں شگاف پڑنے سے 7 افراد ہلاک،گھر اوردکانیں بہہ گئیں

 
0
416

 امدادی کارکن پانی میں ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے مزید لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہیں،کینیائی عہدیداروں کی گفتگو

نیروبی مئی 11(ٹی این ایس)کینیا کی وادی رفت میں ایک ڈیم میں شگاف پڑنے سے کم ازکم 47 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیروبی کے شمال مغرب میں تقریباً 150 کلو میٹر کے فاصلے پر سولائی میں قائم پاٹل ڈیم میں شگاف پڑنے کے بعد پانی کے تیز ریلے لا تعداد گھروں اور دکانوں کو بہا کر لے گئے۔عہدے داروں کا کہنا تھا کہ 40 افراد کو ڈوبنے سے بچا کر علاج معالجے کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ امدادی کارکن پانی میں ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے مزید لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔پچھلے دو مہینوں کے دوران علاقے میں شاید بارشیں ہوتی رہی ہیں جس کے نتیجے میں پہلے ہی سیلابوں اور مٹی کے تودے پھسلنے سے 130 سے افراد ہلاک ہو گئے۔