شعیب اور میں نے فیصلہ کیا ہے ہمارے بچے کا خاندانی نام ’’مرزا ملک ‘‘ہوگا‘ ثانیہ مرزا

 
0
590

ممبئی ،08اپریل(ٹی این ایس):پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کے بچے کا خاندانی نام مرزا ملک ہوگااور اس معاملے پر ہم اپنے بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’’صنفی تعصب‘‘سے متعلق سیشن میں ثانیہ مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے معاشرے کے صنفی امتیاز کے حوالے بات کی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہم دو بہنیں ہیں اورہمیں کبھی بھائی کی خواہش نہیں ہوئی اور ہمارے ہوتے ہوئے کبھی والدین کو بیٹے کی کمی محسوس نہیں ہوئی جبکہ اکثر رشتہ دار میرے والدین کو بیٹا پیدا کرنے کا کہتے تھے۔ان کا کہنا تھا میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام مرزا تبدیل نہیں کیا کیونکہ نام سے پہچان ہے اور یہ آگے بھی بڑھے گا۔اس موقع پر ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچے کا خاندانی نام کیا رکھیں گی تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے کا خاندانی نام ’’مرزا ملک‘‘ہوگا۔ شعیب اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام مرزا ملک ہوگا جبکہ شعیب بیٹی کے خواہشمند ہیں۔