دوبئی ،پیپلز پارٹی کے سابق صدر مڈل ایسٹ کی پارٹی رکنیت منسوخ

 
0
735

دوبئی ،اکتو بر23(ٹی این ایس):پیپلز پارٹی کے سابق صدر میاں منیر ہانس دھوکہ دہی کیس میں گذشتہ بیس دنوں سے شارجہ پولیس سٹیشن میں زیر حراست ہیں۔پیپلز پارٹی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ میاں منیر ہانس اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ جیل جا چکے ہیں وہ خودکو رینٹ اے کار کا بڑا بزنس مین اور سابق صدر آصف زرداری کا فرنٹ  مین بتاتےہیں اورجھانسے سے پیپلز پارٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹتے ہیں۔

 

پارٹی ذرائع نے بتایاہے کہ انکی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔ان پر یتیم بچوں کے نام پر مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں سے پیسے لینے کا جرم بھی ثابت ہو چکا ہے جسکی بنیادپر پیپلز پارٹی ایسے کسی بھی جعل ساز کے فعل کو برداشت نہیں کرے گی۔

یادرہےکہ میاں منیر ہانس چھ مقدمات میں دوبئی پولیس کو جبکہ ایک مقدمے میں راس الخیمہ پولیس کو مطلوب ہیں ۔ موجودہ مقدمے میں سزا کاٹنے کے بعد پولیس مطلوبہ پولیس سٹیشن میں منتقل کر دے گی جس کے بعد وہ مزید مقدمات کا سامنا کریں گے۔