وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی من پسند قیمت مقرر کرنے کا انکشاف

 
0
1263

 

لاہور ،اکتو بر23(ٹی این ایس): وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اوگرا کی کھلی مخالفت کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈیلر کے منافع میں ماہانہ اربوں روپے کے اضافے کے لئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی من پسند قیمت مقرر کرنے کی منظوری دینے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔زرائع کے مطابق ملکی کمپنیوں اور ن لیگ کی اہم شخصیت کا مطالبہ پورا کرنے کے نتیجے میں قومی خزانے کو30ارب روپے کا نقصان اور عوام پر 40ارب روپے کا سالانہ اضافی بوجھ پڑے گا ۔

5ارب ڈالر کی سالانہ کی کمی سے بچنے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی سمری کی سفارشات کو بھی تبدیل کیا گیا ہے ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈیلرکو من پسند قیمت مقرر کرنے کی کھلی چھوٹی دے دی ہے ۔اور پٹرولیم کے سٹاک کو 20دن سے بڑھا کر 30دن تک لازم رکھنے کی شرط کو برقرار رکھا جائے گا ۔ ذرائع کے مطا بق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں صارفین سے 10سے30روپے تک اضافی چارجز وصول کئے جائیں گے ۔ 3ماہ کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت یکساں قیمت ختم کرنے کے لئے تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔