بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا

 
0
367

اسلام آباد مئی 11(ٹی این ایس)بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا ،ْ چوری ہونے والے سامان میں 3 ایئرکنڈیشنر، 7 صوفہ سیٹ، اسٹینڈ والے پنکھے، ریوالونگ چیئرز، پانی کے ڈسپنسر، 2 ڈائنگ ٹیبلز، 2 ایل ای ڈیز، 2 کمپیوٹر، دیواروں کے پردے اور دیگر سامان شامل ہے۔ذرائع کے مطابق چوری ہونے والا سامان نیوایئرپورٹ منتقل کیا جانا تھا اور ٹی جی ایس مینیجر اختررانا کے آفس کا سامان تھا تاہم رات گئے ٹی جی ایس آفس سے ایپرن والی سائیڈ سے سامان چرا لیا گیا ،ْپی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کو چوری اور سامان کی تفصیلات کے حوالے سے میل کردی گئی ہے۔