رمضان المبارک ضلع ملاکنڈ میں قیمہ کی فروخت اور برف باہر لے جانے پر پابندی لگا دی گئی

 
0
12898

ملا کنڈ 12مئی(ٹی این ایس)رمضان المبارک ضلع ملاکنڈ میں قیمہ کی فروخت اور برف باہر لے جانے پر پابندی لگا دی گئی اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان کی سربراہی میں منعقدہ پرائیس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرعلی اصغر سمیت تھانہ ، درگئی ، سخاکوٹ اور بٹ خیلہ کے مختلف تاجران ،یونین کے عہدیداروں اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں قریبی اضلاع کے سرکاری نرخناموں کاموازنہ کرکے مختلف اشیاء کے لئے قیمتوں کا تعین کیا گیا جس میں گوشت بڑ ا فی کلو 320 ، چھوٹا 600 ، بچھڑے کا گوشت 350 روپے ، مچھلی کچہ 200 پکا300 ، کباب 350 ، پکوڑہ 180 ، دہی 110 ، دودھ 100 ، چاول کائنات 140 ، دال چنہ 120 ، دال ماش 140 ، دال مونگ 120 ، لوبیا تاجک 120 لوبیا چائنہ 100 روپے فی کلو جبکہ 150 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی۔
خبر نمبر 91۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔