جن صارفین کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں وہ 16مئی کو ڈپٹی کمشنر میرپور پہنچیں‘دفتر ڈپٹی کمشنر میرپور

 
0
1099

میرپور13مئی(ٹی این ایس) دفترڈپٹی کمشنرمیرپورکی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایسے صارفین جن کے شناختی کارڈ نادرا کی طرف سے بلاک کردیئے گئے ہوئے ہیں ۔بلاک شدہ شناختی کارڈ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کااجلاس مورخہ 16 مئی 2018 بوقت گیارہ بجے دفترڈپٹی کمشنرمیرپورمیں منعقد ہوگا ۔ ایسے افراد جن کے شناختی کارڈ بلاک ہیں اور وہ ضلع میرپورکے مستقل سکونتی ہیں ایسے تمام صارفین جنھوں نے شناختی کارڈ کی بحالی کے سلسلہ میں درخواستیں جمع کروارکھی ہیں مورخہ16 مئی 2018 بوقت گیارہ بجے دفترڈپٹی کمشنرمیرپور پیش ہوں۔