محترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل کالج کاپہلاکانووکیشن 15 مئی کو کشمیرہلٹن ہال میں منعقد ہوگا

 
0
317

میرپور13مئی(ٹی این ایس)محترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل کالج کاپہلاکانووکیشن 15 مئی بروز منگل دن 10 بجے کشمیرہلٹن ہال میں منعقد ہوگا۔ صدرآزاد جموں و کشمیر سردارمحمدمسعود خان ایم بی بی ایس ڈاکٹرصاحبان میں میڈل اور ڈگریاں تقسیم کریں گے۔ کانووکیشن میں وزراء حکومت، ممبران اسمبلی، بیورو کریٹس ، ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء وطالبات ، ان کے والدین اور سول سوسائٹی کومدعوکیاگیاہے ۔