ویمن ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 
0
243

کوالالمپور09جون (ٹی این ایس) ویمن ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔ ثناء میر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں جب کہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں۔73 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو صرف 5 رنز پر 2 وکٹوں کے خسارے کا سامنا رہا جس کے بعد امید ظاہر ہوئی کہ قومی ویمن ٹیم گیم میں دوبارہ واپس آسکتی ہے لیکن روایتی حریف نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔