نہ پہلے سیاسی ایجنڈا تھا اور نہ اب ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

 
0
463

لاہور09جون (ٹی این ایس)نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ ان کا نہ تو پہلے کوئی سیاسی ایجنڈا تھا اور نہ اب ہے اور انہوں نے جب سے لکھنا شروع کیا ہر حکومت پر تنقید کی۔ مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میری بنیادی ذمہ داری الیکشن کے انعقاد کو شفاف بنانا ہے جس کے لیے امن و امان برقرار رکھنا لازم ہے۔پروفیسر حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت محدود مدت کے لیے ہوتی ہے، کایبنہ چھوٹی اور غیر سیاسی ہوگی۔
انتظامی افسران کے تبادلوں سے متعلق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ضلعی انتظامیہ کا کردار اہم ہوتا ہے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو بعض تبدیلیاں کی جاتی ہیں، اگر ضروری ہوگا تو تبدیلیاں کریں گے۔پروفیسر حسن عسکری نے کہا کہ میرا میڈیا سے تعلق تھا اور رہے گا، میں آج سے نہیں لکھ رہا چالیس سال سے لکھ رہا ہوں اور ہر حکومت پر تنقید کی ہے۔