نقیب قتل کیس،سابق ایس ایس ملیر راﺅ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور

 
0
323

کراچی جون 09(ٹی این ایس)انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،ملزم راﺅ انوار کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے راؤانوارکوجیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظورکرلی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ راؤانوارکوسب جیل میں رکھنے کامعاملہ سندھ ہائیکورٹ میں ہے،درخواست سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کاانتظار کیاجائے،عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔