ضلع کشمور میں پیپلز پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم

 
0
1127

کندھ کوٹ.جون 09(ٹی این ایس) الیکشن 2018 قریب آتے ہی مختلف پارٹیز میں ٹکٹوں کی تقسیم پر گروہ بندی دیکھنے میں آ رہی ہے ،اسی طرح آج پاکستان پیپلز پارٹی ٹکٹ کی تقسیم میں ضلع کشمور میں دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی زرائع کے مطابق ایٹ کندھ کوٹ قومی اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنے پر امیدواروں کی نامزدگی پر بجارانی گروپ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سیاسی خلفشار میں مزید اضافہ ہوگا میر ہزار خان بجارانی کے فرزند سابق ایم این اے میر شبیرعلی خان بجارانی ضلع کشمور چئرمین سردار محبوب علی خان بجارانی کی جانب سے 36 قبائلی کا گرینڈ جرگہ بلایا گیا ہے کرم پور بجارانی میں پارٹی کے فیصلے سے بغاوت کردی جائے گا یا پھر خاموشی اختیار کریں گے یا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا علان کیا جائے گا فیصلہ ملکر کریں گے بجارانی انتخابات کیلئے کاغزات نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی بجارانی خاندان کو نظرانداز کرنے پر کشمور ایٹ کندھ کوٹ ضلع میں پارٹی کارکنان مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔