ووٹ کی طاقت سے نیازی زردای سیاست کو دفن کر دیں گے، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف

 
0
786

لاہور  جون 09( ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے اگلے انتخابات میں نیازی زردای سیاست کو دفن کر دیں گے۔ نیازی نے لوٹوں کا ٹکٹ دے کر اپنا نیا پاکستان دکھا دیا ہے اور زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں۔ مجھے تحریک انصاف کے ان سیاسی کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے جنہیں نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے۔ نیازی کی ٹکٹوں کی تقسیم سے ہی صاف ظاہر ہو گیا ہے کہ اسے اپنی ہار صاف نظر آرہی ہے۔ دوسری طرف زرداری کے اپنے کارکنوں نے اس سے ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ ٹکٹیں لیکر گھوم رہا ہے اور کوئی لینے کو تیار نہیں۔عوام ہر حلقہ میں شیر پر مہر لگا کر سیاسی لوٹوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے۔ نیازی کے پاس کوئی نظریہ نہیں۔ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔عوام ہماری کارکردگی کو سامنے رکھ کر ہی ووٹ دیں گے۔ نیازی زرداری جہاں بھی جائیں گے ہمارے کام ان کا پیچھا کریں گے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ نیازی زرادی کو اپنی ہار نظر آرہی ہے۔ وہ ذہنی طور پر انتخاب ہار چکے ہیں۔ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا موجودہ انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے گذشتہ پانچ سال میں خدمت کر کے ترقی کی جو بنیاد رکھی اس کو مستحکم کرنے کے لئے اگلے پانچ سال ناگزیر ہیں۔ آئندہ پانچ سال میں ترقی کی بنیادیں مستحکم ہو جائیں گی اور پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو جائے۔ ہم نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال دیا لیکن اب خوشحالی کی طرف لیکر جانا ہے۔ تمام سروے مسلم لیگ (ن) کی جیت کی نوید سنا رہے ہیں۔ عوام کی محبت ہی مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے۔