مکہ المکرمہ، جون 09 (ٹی این ایس): حرم مکی شریف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے فرانسیسی نوجوان تھا۔اس سلسلہ میں جو خبریں چینلز پر چلاتے ہوئے اسکا تعلق پاکستان سے بتایا جارہا ہے وہ قطعی طور پر غلط ہیں۔
ٹی این ایس نے مہلوک کی شہریت معلوم کرلی ہے اور اس ضمن میں اسکی دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں۔ٹی این ایس کے ذرائع اور مذکورہ دستاویزات کے مطابق حرم مکی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والا الجزائری نژاد فرانسیسی شہری تھا اور اسکی عمر 26 سال تھی۔ وہ 18رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ مدینہ منورہ میں ایک دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ یہاں اسکا قیام عزیزیہ کے ایک ہوٹل میں تھا۔ 5دن بعد اسکی واپسی مقرر تھی۔ اسکی نعش کنگ فیصل اسپتال کے سرد خانے میں ہے۔تفتیشی ادارے ابھی تک معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔