یروشلم (ٹی این ایس) ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہیکہ اسرائیل کے تازہ حملے میں مزید 3 ایرانی جوہری سائنسدان شہید ہوگئے جس کے بعد شہید ہونے والے سائنسدانوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ زنجان شہر میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب گارڈزکے 3 اہلکارشہید ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کو پرائمری جب کہ غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ افواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور کافی نقصان پہنچایا۔













