ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو گئی ‘ حمزہ شہباز

 
0
316

عمران خان صوبے کے بعد پارٹی چلانے میں بھی نا اہل ہیں ، انتخابات کیلئے مکمل تیاری ہے ‘ رہنماؤں سے گفتگو
لاہورجون 10(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو گئی ہے ، عمران خان صوبے کے بعد پارٹی چلانے میں بھی نا اہل ہیں ، انتخابات کیلئے مکمل تیاری ہے اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی کیساتھ میدان میں اتریں گے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے رانا تنویر ، مجتبیٰ شجاع الرحمن،ریاض الحق، مجتبیٰ جمال ، اطہر ، ڈاکٹر افضل اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ انتخابی میدان سجنے والا ہے ،ایک طرف کارکردگی اور دوسر ی طرف انتشار ہے لیکن عوام کے ووٹوں کے ذریعے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال ملک کی خدمت کی ہے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے درست فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو گئی ہے اور قوم نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ اصولوں اور نظریات کی سیاست کے دعویداروں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں بند ربانٹ کر کے مستقبل کی سمت کا اشارہ دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویو اور مشاورت کاعمل جاری ہے اور مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔