اسلام آباد ہائی کورٹ آج ایم کیو ایم کنونئیر شپ کا فیصلہ سنائے گا

 
0
1358

اسلام آباد، جون 11 (ٹی این ایس):  اسلام آباد ہائی کورٹ ایم کیوایم پاکستان کے حقیقی وارث کا فیصلہ آج سنائے گا۔ کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 17 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 26 مارچ کے الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو چیلنج کررکھا ہے۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کا کنوئینر خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم جبکہ ڈاکٹر فاروق ستارکی طرف سے بابر ستار ہیں ۔انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔