​ امریکی صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے

 
0
317

سنگا پور 11جون (ٹی این ایس)جی-۷ سمٹ سے قبل از وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دس تاریخ کی رات کو شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے ۔منصوبے کے مطابق ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان کے ساتھ بارہ تاریخ کو سنتوسا جزیرے کے کپیلا ہوٹل میں ملاقات کریں گے۔یہ تاریخ میں شمالی کوریا اور امریکہ کے موجودہ سربراہ کی پہلی ملاقات ہوگی۔
سنگاپور کی وزارت خارجہ نے دس تاریخ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ گیارہ تاریخ کو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ دس تاریخ کو سنگاپور کے وزیر اعظم نے اس سے قبل پہنچنے والے کم جون ان سے ملاقات کی تھی۔