پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بیورو کریسی میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا

 
0
355

سلطانی جمہوری کے لیے مؤثر اور فوری انتظامات ناگزیر ہیں ٗفواد چوہدری کی جانب سے لکھے گئے خط کا متن
اسلام آباد جون 13(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کو خط تحریر کیا ہے جس میں وفاقی و صوبائی سیکریٹریز داخلہ کی فوری طور پر تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔بدھ کو خط میں فواد چوہدری نے کہا کہ سلطانی جمہوری کے لیے مؤثر اور فوری انتظامات ناگزیر ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے والی مشینری کی تطہیر کرے، نشاندہی کے بعدچیف سیکریٹریز اور ا?ئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدر ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ محض تبادلے ہی انتخابات کی بے داغ شفافیت کیلئے کافی نہیں ٗعمدہ ترین ساکھ، تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت والے افسران لگائے جائیں۔فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات کی لیکج کابھی نوٹس لے ٗالیکشن کمیشن سابق اور موجودہ بعض حکومتی اداروں کے سربراہان میں گٹھ جوڑ کا بھی سراغ لگائے ٗ نادرا میں سابق وفاقی وزیرداخلہ کے معتمد خاص کے بیٹے کے معلومات لیکج کردار کی پڑتال کرے۔