سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کل  لندن کے لئے روانہ ہوں گے

 
0
395

 

لاہور،13جون (ٹی این ایس ): سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں بیگم کلثوم نواز کیساتھ عید منائیں گے،زرائع کے مطابق  نواز شریف اور مریم نواز کل لندن کے لئے روانہ ہونگے,روانگی کل صبح لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے ہوگی، نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے مشورہ بھی کریں گے،ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر بھی اپنی والدہ مریم نواز اور نانا نواز شریف کے ہمراہ ہونگی۔ نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتہ کے بعد وطن واپس لوٹیں گے، واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جب کہ نیب ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت کے باعث نوازشریف اور مریم نواز لندن نہیں جاسکے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دی تھی اور شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ ایک مہینے میں سنانے کا حکم دیاہے