شراب پر پابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے بڑا حکم جاری

 
0
181

لاہور 23 (ٹی این ایس): ملک بھر میں شراب کی فروخت پر پابندی کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ہے جس کے دوران عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

اس سے پہلے عدالت کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔ جس میں پنجاب حکومت، ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن ڈیپارٹمنٹ ودیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ تاہم اس سے قبل اس فیصلے کو محفوظ کر لیا گیا تھا لیکن اب لاہور ہائیکورٹ نے اس کیس کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ایک طرف لاہور ہائیکورٹ نے شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی درخواست کو مستر کر دیا ہے تو دوسری جانب کچھ دن قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے شراب کی خرید و فروخت کیلئے جاری کیے گئے تمام لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ جو کہ تمام کے تمام منسوخ کر دیے گئے تھے۔

کہا گیا تھا کہ ایسے تمام بار رومز جنہیں خرید و فروخت کے لائسنس جاری کیے گئے تھے، وہ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ان تمام بار روز کو دوبارہ سے درخواستیں دے کر لائسنس ری نیو کروانے کی تلقین کی گئی ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ جولائی کے بعد سے درخواستیں جمع کروائی جائیں۔

نئے لائسنس کے حصول تک صوبے میں شراب کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

تاہم پنجاب حکومت کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ نے شراب فروخت پر پابندی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔